حزب اللہ سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے خطاب کا آغاز شہید سید حسن نصراللہ کے اس جملے سے کریں گے کہ ہم جس دن شہید ہوں گے وہی ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاب یوم شہید پر اپنے خطاب میں حزب اللہ سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید ذلت قبول نہیں کرتا اور عزت کی زندگی، خودمختاری، آزادی، دشمن کے سامنے ڈٹ جانے اور ایمان سے کم پر راضی نہیں ہوتا۔حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ آج شہید احمد قصیر کی شہادت کا دن ہے جس کو ہم نے یوم شہید قرار دیا ہے کیونکہ ان کی شہادت، سبھی شہدا اور ان تمام لوگوں کے لئے نمونہ عمل اور آئیڈیل ہے جنہوں نے اپنے لئے راہ شہادت کو چنا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی حکومت لبنان پر اپنا تسلط چاہتی ہے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل کے لئے اپنی غیر قانونی کالونیوں میں توسیع کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان کے خلاف انواع و اقسام کی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اور صیہونی حکومت کے زرخریدوں سے گفتگو نہیں کریں گے جو اپنے ملک کے عوام کے کا دفاع کرنے کے بجائے، امریکا اور صیہونی حکومت کے مطالبات پورے کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا ملک سے صفایا کردیا ہے، پاسدران انقلابانہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے پیچھے ہٹنے پر لبنان پر آزادی اور کرامت حاصل ہوگی۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا لبنان کا مقاومتی کردار ختم کردینا چاہتا ہے تاکہ یہ ملک ہمیشہ صیہونیوں کی جارحیت کے نشانے پر رہے۔