بیونس آئرس (12 نومبر 2025): جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں ایک مسافر ٹرین اچانک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب واقع لینیرز اسٹیشن کے پاس ایک خوف ناک ٹرین حادثے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ مسافر ٹرین کم رفتار پر سفر کر رہی تھی اس کے باوجود 3 بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ حادثے کے سبب ٹرین سروسز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کرنے پر سابق وزیر اعظم، خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتارحادثے کی وجوہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم حادثہ دہائیوں پرانے انٹرلاکنگ سسٹم کی ناکامی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو ٹریک سوئچز کو کنٹرول کرنے کا اہم نظام ہے۔