سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعے سے پیر تک درمیانے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان کا آفیشل اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقے جمعے سے پیر تک بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔حسین القحطانی کے مطابق مملکت میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ معلومات کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔ مرکز اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور معلومات فراہم کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خشک سالی کے خاتمے اور بارانِ رحمت کے لئے آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا کی جا رہی ہے۔خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت شہری اور غیرملکی مسلمان اللہ کے حضور بارش کے لیے دعائیں اور نمازِ استسقاء ادا کریں گے۔ملک بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازِ استسقاء کے خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جہاں نمازی اللہ تعالیٰ سے بارش کے نزول اور رحمت کی دعائیں کی گئیں۔سعودی عرب: ملازمین کو مزید 6 ماہ کی مہلت مل گئیمسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں سب سے بڑے اجتماعات ہوں گے، جہاں لاکھوں مسلمان ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر باران رحمت کے لئے دعائیں کریں گے۔