دہلی میں خطرناک زہریلی ہوا، لوگ شہر چھوڑ کر بھاگنے لگے

Wait 5 sec.

دہلی (11 نومبر 2025): ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی راجدھانی دہلی کو لوگ بڑی تعداد میں اس لیے چھوڑ کر جا رہے ہیں کیوں کہ شہر کی ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔بھارتی شہر دہلی ایک بار پھر خطرناک فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی اور معیشت دونوں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق دہلی میں ہر 10 میں سے 4 افراد (40 فی صد) آلودگی سے تنگ آ کر شہر چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دہلی جو کبھی مواقع کا مرکز مانا جاتا تھا اب ایک ’گیس چیمبر‘ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے، جو نہ صرف صحت کا بلکہ ایک سنگین معاشی بحران کا بھی اشارہ ہے۔ حال ہی میں دہلی کے 17000 شہریوں پر کیے گئے ایک سروے نے اس کڑوی سچائی کو سامنے لا دیا ہے۔ اس میں شامل 40 فی صد لوگوں نے صاف طور پر کہا کہ وہ فضائی آلودگی اور اس سے صحت کے سنگین خطرات سے بچنے کے لیے دہلی سے باہر جانے کو ترجیح دیں گے۔ویڈیو: نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیاآلودگی کی وجہ سے دہلی کی صحت، روزگار، تجارت اور سیاحت پر منفی اثر پڑ رہا ہے، اعداد و شمار کے مطابق فضائی آلودگی سے 2019 میں دہلی کو 5.6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، جب کہ روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے کا کاروباری نقصان ہو رہا ہے۔سیاحوں اور خریداروں کی آمد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، اور ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی کے باعث مختلف شعبوں کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات جیسے مصنوعی بارش کے تجربات، مہنگے لیکن غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ جب تک مستقل اور سال بھر کے لیے جامع پالیسی نہیں اپنائی جاتی، دہلی کی فضا، صحت اور معیشت تینوں خطرے میں رہیں گی۔