ویڈیو: نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیا

Wait 5 sec.

اسلام آباد (11 نومبر 2025): نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ جب دھماکا ہوا تو وہ اس وقت وہاں مخالف سمت سے گزر رہا تھا۔عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے وقت جب وہ وہاں سے مخالف سمت سے گزر رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ گاڑی کے اندر 4 جلی ہوئی لاشیں تھیں، باہر 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی تھا۔عینی شاہد دھرمیندر کے مطابق گاڑی سفید رنگ کی ماروتی تھی، نمبر پلیٹ محمد ندیم، ہریانہ کی تھی۔ گاڑی سوزوکی ماروتی تھی، مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا اسے ہنڈائی قرار دے رہے ہیں۔نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکاعینی شاہد نے بتایا گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا، را کے ٹرول اسے سلمان بنا رہے ہیں، جب کہ گودی میڈیا اسے طارق بتا رہا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق 4-5 افراد گاڑی میں ہی ہلاک ہوئے، یہ کس قسم کا ’’دہشت گرد حملہ‘‘ ہے جہاں آدھی ہلاکتیں خود دہشت گردوں کی ہوں؟مودی سرکار ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی ہوئی کہانی ہی دہراتی رہے گی۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/11/new-delhi.mp4