صدر ٹرمپ کابغیر تنخواہ کام کرنیوالے ایئرٹریفک کنٹرولرز کو 10 ہزار ڈالرز بونس دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے بغیر تنخواہ کام کرنیوالے ہر ایئرٹریفک کنٹرول کو 10 ہزار ڈالرز بونس دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں، جب کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال نے ملک بھر میں فضائی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد تقریباً تین ہزار ائر ٹریفک کنٹرولرز نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ائر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تمام ائر ٹریفک کنٹرولرز فوراً اپنی ڈیوٹی پر واپس آئیں۔”انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملازمین واپس نہیں آئیں گے، ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔تاہم صدر ٹرمپ نے ان کنٹرولرز کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا جو بغیر تنخواہ کے خدمات انجام دے رہے ہیں اور جو ائر ٹریفک کنٹرولرز حب الوطنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کے لیے فی کس 10,000 ڈالر بونس کی سفارش کروں گا۔”صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ "جعلی شٹ ڈاؤن ڈرامہ” رچا کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، "چھٹی پر جانے والے کنٹرولرز جانتے ہیں کہ انہیں جلد تنخواہیں مل جائیں گی، لیکن انہوں نے امریکا کی مدد کے لیے قدم نہیں بڑھایا۔”صدر کا کہنا تھا کہ "جو لوگ کام پر واپس نہیں آنا چاہتے، وہ اپنی نوکری چھوڑ دیں، ان کی جگہ اصلی محب وطن جلد لے لیں گے جو جدید ترین آلات پر بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔”اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، "ہمارے عظیم امریکی محب وطنوں کے لیے: خدا تمہیں برکت دے۔ میں تمہاری رقم جلد از جلد بھیجنے کی کوشش کروں گا، باقی سب فوراً کام پر واپس آئیں۔ خدا امریکا پر رحم کرے۔