دیپانکر بھٹا چاریہ کا دعویٰ، بہار میں حکومت مخالف لہر کے آثار؟، ایس آئی آر کی وجہ سے ووٹروں میں آئی بیداری

Wait 5 sec.

 بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم کے آخری روز سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا کہ بہار کے لوگ تبدیلی کے موڈ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن نے یہ الیکشن مہنگائی، روزگار، تعلیم اور خواتین کے تحفظ جیسے اہم بنیادی عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے لڑا اور لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ ہم نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی، 200 یونٹ مفت بجلی، قرض کے بوجھ سے خواتین کو راحت، کسانوں کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کے حوالے سے اپنا منشور جاری کیا تھا۔ ہم نے ان مسائل پر عوام کے درمیان مہم چلائی اور زبردست حمایت حاصل ہوئی۔بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا اختتام، راہل گاندھی سمیت کئی رہنما ؤں نے رائے دہندگان سے کیا خطاببھٹا چاریہ نے کہا کہ بہار الیکشن کے پہلے مرحلے میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوئی جواس بات کہہ ر ہی ہے کہ کہ بہار میں اقتدار مخالف لہر پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کی جھلک ووٹوں میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار مواضعات سے لے کر شہروں تک لوگوں میں انتخابات کے لیے جوش و خروش اور سیاسی بیداری دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔دیپانکر نے کہا کہ ایس آئی آر کی وجہ سے لوگوں میں ووٹنگ کے حوالے سے بیداری آئی ہے۔ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ اب انہیں خود ووٹ چھیننے کی سازش کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ غریبوں، مہاجروں اور اقلیتوں میں زبردست توانائی اور بیداری نظر آئی ہے۔ این ڈی اے کو نشانہ بناتے ہوئے بھٹاچاریہ نے سوال کیا کہ اگر پچھلے 20 سالوں میں اتنی ترقی ہوئی ہے تو پھر حکمران پارٹی کے لیڈر نفرت اور تقسیم کی زبان کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بہار کا یہ الیکشن صرف اقتدار میں تبدیلی کا نہیں بلکہ عوامی بیداری کی علامت بن گیا ہے۔بہار میں ایس آئی آر: حقِ رائے دہی اور عوامی عزم کی جدوجہد...دیپانکر بھٹاچاریہسی پی آئی (ایم ایل) کی سینئر لیڈر مینا تیواری نے بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کی ’خواتین روزگاراسکیم‘کے تحت دیئے گئے 10ہزار روپئے کا زمین پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ حکومت کے خلاف خواتین میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان ہے۔ دریں اثنا، دیگھا سے سی پی آئی (ایم ایل) امیدوار دیویا گوتم نے کہا کہ اس الیکشن میں نوجوانوں نے تبدیلی کے لیے آواز اٹھائی ہے، بہار کے عوام تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس طرح سی پی آئی (ایم ایل) نے بہار انتخابات کو ایک عوامی تحریک کے طور پر پیش کرتے ہوئے لوگوں سے تبدیلی ٔ اقتدار کی اپیل کی ہے۔