نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی

Wait 5 sec.

جدہ (10 نومبر 2025): سعودی عرب کے وزیر حج کا کہنا ہے کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔’مکہ سے دنیا تک‘ کے سلوگن کے تحت جدہ میں 4 روزہ حج کانفرنس اور نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 2400 ٹرینیز شریک ہیں۔نمائش میں طوافہ کمپنیوں اور مکہ مدینہ کے ہوٹلز کے اسٹال خوب صورتی اور دل کشی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں، سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حج سیزن پچھلے پچاس برسوں میں بہترین تھا۔ٹرمپ سے مذاکرات سے قبل سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے شرائط مزید سخت کر دیںانھوں نے بتایا کہ نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد چالیس ملین سے تجاوز کر کرگئی ہے، نسک ایپلی کیشن اے آئی فیچر کے ذریعے اپنی خدمات کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جائے گی، جس کا مقصد زائرین کےتجربے کو بہت بنانا اور فوری خدمات کی فراہمی ہے۔جدہ میں یہ نمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی۔