ٹیرف مخالفین کو ٹرمپ نے کہا ’بیوقوف‘،ٹیرف سے حاصل رقم کو امریکیوں میں تقسیم کرنے کااعلان

Wait 5 sec.

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی ٹیرف پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہر امریکی شہری (امیروں کے علاوہ) کو 2,000 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔ یہ رقم ان کی انتظامیہ کے ذریعہ وصول کئے گئے ٹیرف ریونیو سے دی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ جو لوگ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں وہ بیوقوف ہیں! انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور اقتدار میں امریکہ دنیا کا سب سے امیر اور معزز ملک بن گیا جہاں افراط زر کی شرح بہت کم  تھی اوراسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔’ناجائز نیوکلیائی سرگرمیاں پاکستان کی پرانی تاریخ‘، ڈونالڈ ٹرمپ کے دعویٰ پر ہندوستان کا پہلا رد عمل آیا سامنےٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ٹیرف سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، جو نہ صرف 37 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے عام شہریوں میں ڈیویڈنڈ کے طور پر بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہر امریکی (زیادہ آمدنی والے گروپوں کو چھوڑ کر) کو جلد ہی کم از کم 2,000 ڈالرملیں گے۔امریکہ سے ٹیرف تنازعہ جاری، اس درمیان ہندوستان کا بڑا فیصلہ، امریکہ سے خریدے گا ’تیجس‘ فائٹر جیٹ کے انجنانہوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی معیشت کی ریکارڈ ساز کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ 401K (ریٹائرمنٹ بچت) اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پورے ملک میں نئے پلانٹ اور کارخانے قائم کئے جا رہے ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ نے اس منصوبے کے نفاذ، عمل درآمد یا ٹائم لائن کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی۔  یاد رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اگست میں’ سی این بی سی‘ کو بتایا تھا کہ انتظامیہ کی توجہ 38.12 ٹریلین ڈالٹر قومی قرض کو کم کرنے پر ہے، جس کے لیے ٹیرف ریونیو استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ٹرمپ نے حد سے زیادہ وسیع ٹیرف لگا کر اپنے ایگزیکٹو اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ نے عدالتی تحقیقات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیرف ان کا سب سے طاقتور معاشی ہتھیار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کھربوں ڈالر کما رہے ہیں، یہ پالیسی امریکہ کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنا رہی ہے۔