براٹیسلاوا (10 نومبر 2025): یورپی ملک سلوواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان ہولناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔روئٹرز کے مطابق یورپ میں واقع ملک سلوواکیہ میں اتوار کی شام دو ٹرینیں آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں، سلوواکیہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دارالحکومت سے 20 کلو میٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ٹرینیں اس وقت ٹکرائیں جب ایک ٹرین دوسری کے عقب میں جا گھسی، حادثے کی جگہ پر موجود وزیر داخلہ ماتوش شوتائے اسٹوک نے ایک ٹیلی وژن بریفنگ میں کہا کہ درجنوں افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 11 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، اور حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔دہشت گردوں کی فہرست سے نکلنے کے بعد احمد الشرع واشنگٹن پہنچ گئےیہ تصادم دارالحکومت براٹیسلاوا اور پیزینوک کے درمیان ریلوے کوریڈور میں پیش آیا، جو دارالحکومت سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) شمال مشرق میں واقع ہے۔ پولیس نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا ’’ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرینوں میں آمنے سامنے کی ٹکر نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا۔‘‘یہ واقعہ سلوواکیہ میں ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا ٹرین حادثہ ہے۔ اس سے قبل 13 اکتوبر کو مشرقی سلوواکیہ میں دو ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں، جس میں 91 افراد زخمی ہوئے تھے۔