بہار میں شکست کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’انتخاب شروع سے ہی غیر جانبدار نہیں تھے‘

Wait 5 sec.

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد  کی کراری شکست کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ووٹروں کا ان کے زبردست ٹرن آؤٹ پر شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی انتخابی عمل پر سوالات بھی اٹھائے۔मैं बिहार के उन करोड़ों मतदाताओं का हार्दिक आभार व्यक्त करता हूं, जिन्होंने महागठबंधन पर अपना विश्वास जताया।बिहार का यह परिणाम वाकई चौंकाने वाला है। हम एक ऐसे चुनाव में जीत हासिल नहीं कर सके, जो शुरू से ही निष्पक्ष नहीं था।यह लड़ाई संविधान और लोकतंत्र की रक्षा की है। कांग्रेस…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 14, 2025ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن شروع سے ہی غیر جانبدار  نہیں تھے۔ حزب اختلاف  آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا، "میں ان لاکھوں ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عظیم اتحاد میں اپنا اعتماد ظاہر کیا۔ بہار میں نتائج چونکا دینے والے ہیں۔ ہم ایسا انتخاب نہیں جیت سکتے جو شروع سے منصفانہ نہ ہو۔" بہار کے انتخابی نتائج کو ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اور انڈیا بلاک نتائج کا اچھی طرح سے جائزہ لیں گے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔’ایسی شکست کا تصور نہیں کیا تھا، عوام 2 لاکھ روپے کے چکّر میں آ گئی‘، انتخابی نتیجہ پر مکیش سہنی کا رد عملکانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی بہار کے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہار کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان طاقتوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جو آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔हम बिहार की जनता के फ़ैसले का सम्मान करते हुए, ऐसी ताक़तों के खिलाफ़ अपनी लड़ाई जारी रखेंगे जो संवैधानिक संस्थाओं का दुरुपयोग कर, लोकतंत्र को कमज़ोर करने में जुटी हैं। हम चुनाव के परिणामों का गहराई से अध्ययन करेंगे और नतीजों के कारणों को समझने के बाद विस्तृत बात रखेंगे।बिहार…— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 14, 2025انہوں نے کہا، "ہم انتخابی نتائج کا گہرائی سے مطالعہ کریں گے اور نتائج کے پیچھےکی وجوہات کو سمجھنے کے بعد ایک تفصیلی بیان پیش کریں گے۔ ہم بہار کے ووٹروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے عظیم اتحاد کی حمایت کی۔ میں کانگریس کے ہر کارکن کو بتانا چاہتا ہوں کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ہمارا فخر اور اعزاز ہیں۔ آپ کی محنت ہماری طاقت ہے ۔"عوام کے درمیان رہ کر آئین اور جمہوریت کی حفاظت کریں یہ لڑائی طویل ہے اور ہم پوری لگن، حوصلے اور سچائی کے ساتھ لڑیں گے۔ واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی نے 143 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا، جب کہ کانگریس نے 61 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا۔ عظیم اتحاد  میں آر جے ڈی اور کانگریس کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور آئی آئی پی شامل ہیں۔