اپوزیشن پارٹی کانگریس اور بہار میں اس کے اتحادی تیجسوی یادو کی جماعت نے ریاست میں بہت اچھی انتخابی مہم چلائی تھی۔ راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں ریاست گیر مہم کی قیادت کی تھی۔ لیکن جمعے کو جب 243 رکنی اسمبلی کے نتائج سامنے آئے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل (يونائیٹڈ) کا اتحاد تین چوتھائی سیٹیں حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔