ایمریٹس 15 نومبر سے مڈ ایسٹ روٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دے گا۔ایمریٹس نے 15 نومبر 2025 سے دبئی اور دمشق کے درمیان اپنی طے شدہ پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ معمول کے آپریشنل جائزے کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد کیریئر کی طویل مدتی کاروباری حکمت عملی کے حصے کے طور پر بیڑے کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق ایمریٹس دبئی اور دمشق کے درمیان اپنی باقاعدہ سروسز (EK913/EK914) کو 15 نومبر 2025 سے اگلے نوٹس تک معطل کردے گا یہ فیصلہ معمول کے آپریشنل جائزے کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمارے اسٹریٹجک کاروباری مقاصد کے مطابق بیڑے کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ایمریٹس نے مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری کر دیایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ایئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باہر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ایئر لائن نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ ایمریٹس کے کسی بھی امریکی گیٹ ویز سے روانہ ہونے والے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی طے شدہ پرواز کی روانگی سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں کیونکہ سیکیورٹی اسکریننگ کے اوقات میں وقت زیادہ لگ رہا ہے۔