دہلی کی ہوا مسلسل خراب، آلودگی کے سبب سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی 500 سے تجاوز

Wait 5 sec.

اب جبکہ سردی نے مکمل طور پر راجدھانی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے باوجود اس کے قومی راجدھانی کے باشندوں کو اتوار کو بھی زہریلی ہوا سے راحت ملتی نظر آرہی ہے۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق آج صبح اے کیو آئی 551 ریکارڈ کیا گیا جو ابھی بھی خطرے کے زمرے میں ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہوا میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کے زہریلے ذرات کی موجودگی ہے۔ ہوا کی رفتار بہت سست ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق موجودہ فضائی صورتحال 12 سگریٹ پینے کے برابر نصاندہ ہے جو پھیپھڑوں کے لئے بہت زیادہ خطرناک ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صبح اور شام دھند اورکہرے کا اثر رہے گا جس کے سبب حد بصارت متاثر ہوگی۔دہلی-این سی آر دھند کی لپیٹ میں، مسلسل آلودگی کی وجہ سے اوسط اے کیو آئی 386 تک پہنچ گیاگزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی کا اوسط اے کیو آئی 386 تھا جو کہ شدید زمرے میں تھا لیکن اتوار کی صبح یہ بگڑ کر 551 ہو گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ پی ایم 2.5 کی سطح 351 اور پی ایم 10 کا 466 پر پہنچنا ہے۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے وزیر پور، بوانا، منڈکا، آنند وہار اور روہنی جیسے علاقوں میں بھی اے کیو آئی 400 سے اوپر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 11 نومبر کو اے کیو آئی 428 تک پہنچ گیا تھا جو 2025 کا پہلا ’خطرناک‘ دن تھا۔ نومبر میں اب تک اوسط اے کیو آئی 150 رہا ہے، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں قدرے 8.3 فیصد بہتر ہے، لیکن پھر بھی معیار کے لحاظ سے خطرناک ہے۔ بتادیں کہ راجدھانی دہلی میں گریپ-3 نافذ ہے، اس کے باوجود فی الحال ہوا کا معیار بہتر نہیں ہو رہا ہے۔ اس لیے اس میں آئندہ چند روز تک توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی حکومت نے لوگوں کو صرف پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دیوالی کے بعد گھٹنے لگا دہلی والوں کا دم، اے کیو آئی ’بہت خراب‘ سطح پر، انتظامیہ کی سخت پابندیوں کی تیاریمحکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے جس میں درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ وہیں ہوائیں 5 سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جس کی وجہ سے فی الحال فضائی آلودگی میں کمی ہونے والی نہیں ہے۔ یہ صورتحال آئندہ تین سے چار روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا مغربی خلل کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں دھند اور کہرے میں اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ دہلی میں سورج کی روشنی کم رہے گی۔