عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق تحریر پر تحریک انصاف کا دی اکانومسٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف نے جریدے سے فوری طور پر عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ تمام ملوث فریقین کے خلاف تمام دستیاب قانونی راستے اختیار کریں گے۔