پہاڑی دھسنے سے سون بھدر میں حادثہ، کئی مزدور ملبے تلے دبے ہوئے کا خدشہ

Wait 5 sec.

اتر پردیش کے سون بھدر میں پہاڑی دھنسنے کی وجہ سے ہوئے حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب بھی ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور انتظامی اہلکار راحت اور بچاؤ کام میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں وارانسی کے اے ڈی جی زون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ اے ڈی جی پیوش مورڈیا نے فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیا اور ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر موجود افسران اور عملے سے پوری معلومات حاصل کی۔ اس کے بعد اے ڈی جی نے راحت اور بچاؤ آپریشن کے حوالے سے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔➡️जनपद सोनभद्र के थाना ओबरा क्षेत्रान्तर्गत बिल्ली मारकुंडी खनन क्षेत्र में स्थित कृष्णा माइनिंग वर्क्स की खदान में दिनांक 15.11.2025 को पत्थरों के ढहने से कुछ खदान मजदूरों के दबने की आशंका है । उक्त घटना में राहत कार्य के लिए NDRF, SDRF व स्थानीय पुलिस की टीम द्वारा राहत व बचाव… pic.twitter.com/lKW65tHQHI— ADG ZONE VARANASI (@adgzonevaranasi) November 16, 2025پولیس افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ سون بھدر ضلع کے اوبرا تھانہ علاقے میں ہوا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بلی مارکنڈی مائننگ کے قریب راس پہاڑی واقع کرشنا مائننگ ورکس کان میں پہاڑی دھنسنے سے کچھ لوگ پتھروں کے نیچے دب گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی اوبرا پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں کیں۔جموں و کشمیر کے رام بن میں زمین دھنسنے سے تباہی، 350 افراد بے گھر ہو گئےبتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ دیر رات پیش آیا۔ اس میں اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً 15 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اورر یسکیو مہم چلا رہی ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ رات کو جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں مرزا پور سے یہاں آئی ہیں۔ اسی دوران اتر پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر مملکت اور مقامی ایم ایل اے سنجیو کمار گوڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔