آگرہ (16 نومبر 2025): بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پڑوسی نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اس کے منگیتر کو بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت امر کے نام سے ہوئی جو صدر تھانے کے علاقے کا رہائشی ہے اور وہ متاثرہ لڑکی کا پڑوسی ہے۔پولیس حکام کے مطابق امر متاثرہ لڑکی کو پسند کرتا ہے لہٰذا اس نے منگنی تڑوانے کیلیے نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی اور اس کے منگیتر کو بھیج دی۔یہ بھی پڑھیں: ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈنگ کا انکشافملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے منگیتر سے شادی کی تو تیزاب حملہ کروں گا۔ لڑکی نے پورا معاملہ گھر والوں کو بتایا اور پھر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔صدر تھانے کے اے سی پی عمران احمد کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر اس کے پڑوسی امر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم لڑکی کو اکثر سڑک پر روک کر اسے ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا اور موبائل فون پر فحش پیغامات بھی ارسال کرتا تھا۔عمران احمد نے بتایا کہ ملزم نے اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیتا رہا۔والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بیٹی کی ویڈیو اس کے منگیتر کو بھیج دی جس سے اس کی شادی ہونے والی ہے، اس نے منگیتر کو پیغام بھیجا کہ ’وہ میری ہے اگر شادی کی تو میں اس کا چہرہ تیزاب سے جلا دوں گا‘۔پولیس حکام کے مطابق اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر امر نے متاثرہ لڑکی کے گھر جا کر بدتمیزی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔