فرانس کے سابق صدر کی رہائی کا حکم

Wait 5 sec.

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی مجرمانہ سازش کے الزام میں پانچ سال کی سزا کے تین ہفتے بعد جیل سے رہا ہونے والے ہیں۔پیرس کی ایک عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ 70 سالہ سرکوزی کو ان کی سزا کے خلاف اپیل تک عدالتی نگرانی میں رکھا جائے گا۔سابق صدرنکولس سرکوزی کو مجرمانہ سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ 5سال قید میں سے 3 ہفتے مکمل کرنےکے بعد نکولس سرکوزی کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔سابق صدر کے فرانس چھوڑنے پر پابندی رہے گی، نکولس سرکوزی کا گھر پر رہتے ہوئے الیکٹرانک ٹیگ پہننے کا امکان ہے۔نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ سازش کےالزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو عدالت نے سزا سنادیسابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی پر قذافی سے رقم لینے کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے 2007 کی انتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈز لینے کا مجرم قرار دے دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکوزی نے لیبیا کے معمر قذافی سے لاکھوں یورو خفیہ طور پر وصول کیے۔دوسری جانب فرانس کی اپوزیشن رہنما نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کردیا اور کہا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔