امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا ملک سے صفایا کردیا ہے، پاسدران انقلاب

Wait 5 sec.

ایرانی پاسدران انقلاب کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا صفایا کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غداری اور دھوکہ دہی کی مدد سے نیٹ ورک ترتیب دیا گیا تھا۔پاسدران انقلاب کے مطابق صیہونی ریاست خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لیے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ملک کے متعدد صوبوں میں ملک دشمن نیٹ ورک کے سیلز کے ارکان کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے جو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ تھے۔دوسری جانب ایران میں ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے میکسیکو میں صیہونی سفیر کے قتل کی کوشش پر مبنی امریکی و صیہونی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اُسے بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ایران میں ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی متعدد سازشوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہرپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں اپنی شمولیت کے حوالے سے ٹرمپ کے مجرمانہ اعتراف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے امریکی وزیر خارجہ نے صاف طور پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر صیہونی جارحیت میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں اور یہ مکمل طور پر صیہونی حکومت کا یکطرفہ اقدام رہا ہے، مگر اب امریکی صدر کے اعتراف نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ان کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جارحیت کے فورا بعد ہی امریکی و صیہونی جرائم کو دستاویزی شکل دینا شروع کر دی تھی اور اب ہم ٹرمپ کے اعتراف کو بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں درج کراچکے ہیں۔