ایران نے امریکا کو کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں بھیجا، لاریجانی

Wait 5 sec.

ایران: ایرانی کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت اور وزارت خارجہ کی تمام تر توجہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوزہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے، لیکن یہ واضح رہے کہ ایرانی ہمیشہ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور سفارت کاری دونوں کی توجہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوز ہیں اور پیغام نہ بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ مذاکرات پہلے ہو چکے ہیں لیکن فریق مقابل معاہدے پر آمادہ نہیں تھا۔دوسری جانب ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکا اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا صفایا کردیا ہے۔ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غداری اور دھوکہ دہی کی مدد سے نیٹ ورک ترتیب دیا گیا تھا۔ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہپاسدران انقلاب کے مطابق صیہونی ریاست خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لیے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ملک کے متعدد صوبوں میں ملک دشمن نیٹ ورک کے سیلز کے ارکان کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے جو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ تھے۔