شاہ سلمان نے 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی

Wait 5 sec.

ریاض (12 نومبر 2025): سعودی عرب میں بارش کی کمی کی وجہ سے شاہ سلمان نے شہریوں سے 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث تیرہ نومبر کو نمازِ استسقا ادا کی جائے گی، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی ہے۔حرمین شریفین کے X اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق جمعرات کو مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر االدوسری ہوں گے۔سعودی شہزادی انتقال کرگئیںسعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔شاہ سلمان نے کہا ایمان والوں کو لوگوں کا بوجھ کم کرنے اور ان کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خدا ہماری مشکلات کو دور کرے اور ہمیں وہ عطا کرے جس کی ہم امید کرتے ہیں۔