بی بی سی پر کیس امریکا میں ہی دائر کیا جائے گا، امریکی صدر

Wait 5 sec.

واشنگٹن (15 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بی بی سی کے خلاف اگلے ہفتے قانونی کارروائی کریں گے، اور کیس امریکا ہی میں دائر کیا جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم بی بی سی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا کیس کرنے جا رہے ہیں، بی بی سی پر کیس امریکا میں ہی دائر کیا جائے گا۔انھوں نے کہا اس معاملے پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات کروں گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے پینوراما پراگرام میں ٹرمپ کی ایک تقریر میں ترمیم کر کے اسے چلایا تھا جس پر ادارے نے معافی تو مانگ لی ہے لیکن مالی معاوضہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔برطانوی جریدے نے غزہ سے متعلق امریکا کا نیا ہولناک منصوبہ بے نقاب کر دیابی بی سی نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کے خطاب میں کی گئی ترمیم نے غلط فہمی پیدا کی کہ صدر ٹرمپ نے براہِ راست پرتشدد کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بی بی سی نے معافی مانگی لیکن کہا کہ وہ مالی معاوضہ ادا نہیں کرے گی۔ اس تنازعے کے نتیجے میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوئی اور نیوز ہیڈ ڈیبوارہ ٹرنِس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ٹرمپ نے صحافیوں کو اپنے قانونی اقدام کے منصوبے کے بارے میں بتایا ’’میں سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے دھوکا دیا۔ انھوں نے میرے منہ سے نکلنے والے الفاظ بدل دیے۔‘‘