صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اُٹھی

Wait 5 sec.

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیونس آئرس کے میئر ایزیزا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ کے باعث صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید ہے۔زور دار دھماکوں کے باعث متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔دوسری جانب بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد میں دھماکے سے 9 افراد جان سے گئے۔روئٹرز کو ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں جو دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ترکیہ فوجی طیارہ حادثہ، تمام 20 اہلکار جان سے گئےذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، کچھ زخمی مکمل طور پر جھلس گئے ہیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس اسٹیشن سے 100، 200 میٹر فاصلے پر قریبی گھروں سے انسانی جسم کے کچھ اعضا برآمد ہوئے۔