رفح میں حماس اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں؛ القسام بریگیڈز کا اہم بیان جاری

Wait 5 sec.

غزہ (9 نومبر 2025): غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کو رفح میں اس کے مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کی پوری ذمہ داری قبول کرنی ہوگی جو اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے مزاحمت کار ہتھیار ڈالنے یا دشمن کے حوالے ہونے کے تصور کو تسلیم نہیں کرتے۔یہ بھی پڑھیں: 2014 میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی لاش مل گئی’ہم ثالثوں کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتاتے ہیں کیونکہ انہیں جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلیے حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ دشمن جھوٹے بہانوں کا استعمال کر کے اس کی خلاف ورزی نہ کر سکے اور اسے غزہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا موقع نہ ملے۔‘القسام بریگیڈز نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو نکالنے کی کوششوں میں مدد کیلیے اضافی تکنیکی ٹیموں اور ساز و سامان کا بھی مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چھلے مرحلے میں لاشوں کی بازیابی کا عمل انتہائی پیچیدہ اور مشکل حالات میں ہوا لیکن پھر بھی ہم نے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔