پنڈت نہرو کے یومِ پیدائش پر سونیا گاندھی اور کھڑگے کا شانتی ون پہنچ کر خراجِ تحسین

Wait 5 sec.

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کے موقع پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے دہلی کے شانتی ون پہنچ کر ان کی آخری آرام گاہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پارٹی کی سابق صدر اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، موجودہ صدر ملکارجن کھڑگے اور متعدد رہنماؤں نے خاموشی کے ساتھ پھول چڑھائے اور نہرو کی خدمات کو یاد کیا۔کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے صبح شانتی ون پہنچے، جہاں انہوں نے نہرو کی آخری آرام گاہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر کئی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ کھڑگے نے چند تصاویر ایکس پر شیئر کیں جن میں وہ اور سونیا گاندھی نہرو کی یادگار کے سامنے خاموشی سے سر جھکائے نظر آ رہے ہیں۔On the birth anniversary of India's first Prime Minister, the late Pt. Jawaharlal Nehru ji, CPP Chairperson Smt. Sonia Gandhi ji offered her tributes at Shanti Van.Through state-of-the-art institutions, groundbreaking policies and a fervent belief in democracy and scientific… pic.twitter.com/Sac4JZ0LKE— Congress (@INCIndia) November 14, 2025کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہندوستان کی آزادی سے لے کر ایک مضبوط، جدید اور ترقی پسند قوم کی بنیاد رکھنے تک پنڈت نہرو کا غیر معمولی تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘دریں اثنا، راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نہرو کے نظریات، قدریں اور دوراندیشی آج بھی ’ہم سب کے لیے مسلسل تحریک‘ کا ذریعہ ہیں۔ کھڑگے نے نہرو کو ’جدید ہندوستان کا معمار‘ اور ’ہند کے جوہر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی ان کے تعمیر کردہ جمہوری اور ترقی پسند خواب کو آج بھی جی رہا ہے۔Congress President Shri @kharge paid his heartfelt tribute to the nation's first Prime Minister, the late Pt. Jawaharlal Nehru, on the occasion of his birth anniversary at Shanti Van. The architect of modern India, Pt. Nehru, laid the foundations of our republic on the pillars… pic.twitter.com/B9fBuIwLw3— Congress (@INCIndia) November 14, 2025اس موقع پر کانگریس پارٹی نے تصاویر کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی جس میں سونیا گاندھی اور کھڑگے پنڈت نہرو کی آخری آرام گاہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے اور خاموش دعا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پارٹی نے لکھا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کی سالگرہ پر سونیا گاندھی نے شانتی ون میں تعظیم کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔کانگریس نے کہا کہ نہرو نے ’’جدید اداروں کی تعمیر، انقلابی پالیسیوں اور جمہوریت و سائنسی مزاج پر غیر متزلزل یقین‘‘ کے ذریعے ہندوستان کو عالمی سطح پر ترقی کی راہ پر ڈالا۔ پارٹی نے مزید تحریر کیا کہ نہرو کی ’’بے مثال وراثت آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے‘‘ اور ملک کے لیے رہنمائی کا کام کر رہی ہے۔भारत के प्रथम प्रधानमंत्री पंडित जवाहरलाल नेहरू जी की जयंती पर CPP चेयरपर्सन श्रीमती सोनिया गांधी जी ने शांतिवन पहुंचकर पुष्पांजलि अर्पित की।आधुनिक भारत के शिल्पकार रहे पंडित नेहरू जी को आज पूरा देश याद कर रहा है। दिल्ली pic.twitter.com/sEwKBvYKxD— Congress (@INCIndia) November 14, 2025ان تمام پوسٹوں میں ایک بات مشترک رہی کہ نہرو نے اپنے دور میں جس جمہوری، سائنسی اور ترقی پسند ہندوستان کا خواب دیکھا تھ، کانگریس قیادت اسے آج بھی ملک کی بنیاد اور رہنمائی کے ستون کے طور پر پیش کرتی ہے۔ پارٹی کے مطابق نہرو کے نظریات، ادارہ سازی اور عالمی سوچ نے ہندوستان کو ایسی شناخت دی جس نے اسے ترقی کے راستے پر مضبوطی سے کھڑا کیا۔