مسقط (14 نومبر 2025): عمان کی جانب سے ثقافتی ویزا متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد دنیا بھر کے ہنرمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔عمان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ثقافتی ویزا کا مقصد غیر ملکی شہریوں کیلیے فنون و ثقافت کے شعبوں میں عارضی قیام اور کام کرنے کے واضح قانونی راستے فراہم کرنا ہے۔یہ بھی پڑھیں: عمان میں نیا قانون، درجنوں افراد کو شہریت مل گئیثقافتی ویزا کیا ہے؟ثقافتی ویزا ایک انٹری پرمٹ ہے جو خاص طور پر ثقافتی مقاصد کیلیے عمان آنے والے غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ متعلقہ میزبان ادارے (جیسے وزارت ثقافت، کھیل و نوجوانان، تعلیمی ادارے یا ثقافتی مراکز) کی درخواست اور ذمہ داری پر جاری کیا جاتا ہے۔ثقافتی ویزا کن افراد کیلیے ہے؟یہ ویزا اُن غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جو درج ذیل ثقافتی سرگرمیوں کیلیے عمان آ رہے ہوں:ثقافتی تبادلے یا فنی تربیت کیلیے عارضی رہائشثقافت، فنون اور ورثے کے شعبوں میں علمی یا تحقیقی تعاونادبی، فکری یا ثقافتی کانفرنسوں اور فیسٹیولز میں شرکتثقافتی و ایونٹس اور نمائشوں کا انعقاد یا شرکتواضح رہے کہ ثقافتی مقاصد کیلیے عمان آنے والے غیر ملکی درخواست دہندہ کے شریک حیات یا والدین اور بچوں کیلیے بھی ثقافتی جوائننگ ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔دورانیہ اور فیس:ثقافتی ویزا درج ذیل مدت کیلیے جاری کیا جا سکتا ہے:1 سال کیلیے 50 عمانی ریال5 سال کیلیے 50 عمانی ریال (فی سال)10 سال کیلیے 50 عمانی ریال (فی سال)ثقافتی ویزے کا مقصد:ماہرین، محققین اور تخلیقی پیشہ ور افراد کی آمد کو آسان بنانا، علم کی منتقلی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیناثقافتی سرگرمیوں میں مصروف غیر ملکیوں کی قانونی موجودگی کو منظم کرنا اور متعلقہ اداروں کی نگرانی یقینی بناناثقافتی سیاحت کو قومی معیشت کا اہم ستون بناناعمان کی ثقافتی کشادگی کو بڑھانا اور دنیا کے ساتھ فکری رابطے کو مضبوط کرناعمان کے ثقافتی و فنکارانہ ایونٹس میں غیر ملکی شرکت کو بڑھاوا دینا