میئر کے قتل نے آگ بھڑکا دی، میکسیکو جین زی طرز کے بڑے احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا

Wait 5 sec.

میکسکیو سٹی (16 نومبر 2025): میئر کے قتل نے لوگوں میں آگ بھڑکا دی ہے، میکسیکو جین زی طرز کے بڑے احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا، اور پچاس سے زائد شہروں میں احتجاج کی کال دے دی گئی۔روئٹرز کے مطابق رواں ماہ ایک جرائم مخالف میئر کے عوامی مقام پر قتل کے بعد میکسیکو میں جین زی طرز کا احتجاج شروع ہو گیا ہے، اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف ’’جنریشن زی‘‘ کے نام سے میکسیکو بھر میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی کا احتجاج پھیل گیا ہے۔ میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکیورٹی رکاوٹیں گرا دیں۔اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسا دیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔خطرناک کارٹلز کو چیلنج کرنے والا میکسیکو کا ایک مقامی بے باک میئر قتلمیکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دے دی ہے، جب کہ کلاڈیا شن بام کی حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔میکسیکو سٹی حکام کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 40 کو اسپتال لے جانا پڑا۔ جب کہ 20 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی پر 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔یکم نومبر کو مغربی ریاست میچواکان کے شہر یوروپان کے میئر کارلوس مینزو کے قتل نے عوام میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جنھیں ’ڈے آف دی ڈیڈ‘ کی ایک عوامی تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔میکسیکو سٹی میں بعض مظاہرین نے صدر شین بام کی جماعت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ’’کارلوس نہیں مرا، اُسے حکومت نے مارا ہے‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ ان مظاہروں کی اپیل کرنے والے گروہ نے اپنا نام ’’جنریشن زی میکسیکو‘‘ کہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے ’’مینفسٹو‘‘ میں اس گروہ نے کہا ہے کہ یہ گروپ غیر جانب دار ہے اور میکسیکو کی اُس نوجوان نسل کی نمائندگی کرتا ہے جو تشدد، بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال سے تنگ آ چکی ہے۔خیال رہے کہ صحیح معنوں میں جنریشن زی اُن لوگوں کو کہا جاتا ہے جو 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہوئے ہیں، یعنی ملینیئلز کے بعد والی نسل۔ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی احتجاجی گروہ اسی نام کو سماجی اور سیاسی تبدیلی کی علامت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔