’ڈیٹنگ سائٹ‘ پر لڑکوں کو کیوں مسترد کرتی ہیں لڑکیاں؟

Wait 5 sec.

ان دنوں ’ڈیٹنگ‘ کا رواج کافی عام ہو گیا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس کا استعمال نئے دوست بنانے یا ریلیشنشپ کی تلاش میں کرتے ہیں۔ لیکن ڈیٹنگ کی دنیا میں ہمیشہ ایک بحث ہوتی رہتی ہے کہ کیا عورتیں کسی کو منتخب کرنے سے قبل بہت زیادہ غور و فکر کرتی ہیں یا نہیں؟ اکثر مرد اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ خواتین جلدی سے ’سوائپ رائٹ‘ نہیں کرتی ہیں، اسی وجہ سے انہیں بار بار رِجیکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن حال ہی میں ’پی ایل او ایس ون‘ نامی جریدہ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق نے اس فکر کو مکمل طور سے تبدیل کر دیا ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ حقیقت میں مرد ہی اپنا معیار کافی بلند رکھتے ہیں اور اکثر ان خواتین کو پسند کرتے ہیں جو ان سے زیادہ پرکشش یا مطلوبہ ہوتی ہیں۔ دوسری جانب خواتین زیادہ تر ان مردوں کو منتخب کرتی ہیں جن کی مقبولیت یا کشش ان کے برابر یا ان کے قریب تر ہو۔مذکورہ تحقیق تقریباً 3000 ہیٹرو سیکسوئل صارفین پر کی گئی جو ’چیک ڈیٹنگ ایپ‘ کا استعمال کر رہے تھے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مرد اکثر ان خواتین میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں جو ان سے زیادہ مطلوبہ ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس خواتین زیادہ حقیقت پسند ہوتی ہیں، وہ عام طور پر ایسے مردوں کا انتخاب کرتی ہیں جن کی کشش ان کے قریب تر ہو۔ کبھی کبھی خواتین بھی ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو ان سے کم پرکشش ہوں۔جب مرد کہتے ہیں کہ خواتین انہیں مسترد کر دیتی ہیں تو حقیقت کچھ مختلف ہوتی ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ عورتیں بہت جلد کسی کو منتخب کر لیتی ہیں یا مسترد کر دیتی ہیں۔ دراصل مسترد کرنے کا عمل اس لیے زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ مرد اکثر اپنی دسترس سے باہر کی خواتین کا اںتخاب کر لیتے ہیں۔ ایسی صورت میں فطری طور پر مسترد ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔اس مطالعہ سے سب سے بڑا سبق یہ ملتا ہے کہ اگر آپ ڈیٹنگ ایپس پر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کا حقیقت پسند ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کی کشش یا مقبولیت آپ کے برابر ہو تو میچ ملنے کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔ دوسری طرف بار بار ’آؤٹ آف یور لیگ‘ لوگوں کا انتخاب مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ڈیٹنگ کا مطلب صرف ظاہری شکل نہیں ہوتا، بلکہ مطابقت اور کمفرٹ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اس لیے اگلی بار جب آپ ڈیٹنگ ایپ استعمال کریں، تو ذہن میں رکھیں کہ صرف انتہائی پرکشش پروفائلز کے انتخاب سے کامیابی نہیں ملے گی۔ بہتر ہے کہ کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں جو آپ کے برابر ہو۔ خواہ کشش، سوچ یا طرز زندگی میں کوئی بھی ایک آپ کے موافق ہو۔ ایسا کرنے سے نہ صرف مسترد ہونے کے امکانات کم ہوں گے بلکہ طویل مدتی تعلق قائم ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’اے بی پی‘)