پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دور پہاڑی علاقہ سرلی سچہ میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی کے نتیجے میں سکینہ بی بی کا بیٹا نوید، سات سالہ پوتا اور خاندان کے دیگر چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق وہاں 300 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔