پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد ہلاک جبکہ 929 زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم کے مطابق سب سے زیادہ 390 اموات خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔