ویڈیو: سڈنی کے گالف کورس میں طیارے کی کریش لینڈنگ

Wait 5 sec.

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چھوٹے طیارے کی گالف کورس میں کریش لینڈنگ ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارے کا پاور جنریٹر خراب ہوگیا جس کے سبب طیارے کی گالف کورس میں کریش لینڈنگ کی گئی۔کریش لینڈنگ کے دوران انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ معمولی زخمی ہوئے۔خوش قسمتی سے حادثے میں گراؤنڈ میں کھیلنے والے افراد محفوظ رہے، حادثے کے وقت طیارہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہا تھا۔حادثے کے بعد گراؤنڈ میں موجود گالفر فوری مدد کے لیے پہنچے۔ایمبولینس کے ترجمان کے مطابق دونوں پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد رائل نارتھ شور اسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔یہ پڑھیں: روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاکسائبیریا کی انگارا ایئرلائن کا طیارہ چین کی سرحد سے متصل قصبے ٹائنڈا کے قریب ریڈار سے غائب ہوکر لاپتا ہو گیا تھا، طیارے میں 43 مسافر (جن میں 5 بچے بھی شامل تھے) اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔روس کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ طیارے کو لینڈنگ کے دوران موسم کی خرابی اور کم دکھائی دینے کے باعث حادثہ پیش آیا۔