چین کے وزیرخارجہ بھارت کے دورے پر دلی پہنچ گئے

Wait 5 sec.

بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ بھارت کے دورے پردلی پہنچ گئے ہیں، وہ بھارتی ہم منصب جےشنکر سے ملاقات میں اہم مسائل پر گفتگو کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان تناؤ کی صورتحال کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ یی وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ چکے ہیں، وہ بھارتی ہم منصب جےشنکر سے ملاقات میں سرحدی مسائل اور تجارت پر بات چیت کریں گے۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی بھارت کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، وہ چین بھارتی سرحدی مسائل پر24ویں خصوصی نمائندہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔2020 میں چین اور بھارت کے درمیان شدید سرحدی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار رہے ہیں۔Opening remarks at my meeting with FM Wang Yi in New Delhi.https://t.co/ZbLrgSW9tK— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 18, 2025پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائےخارجہ میں کابل میں ملاقات کا شیڈول طے