نیتن یاہو کے گریٹراسرائیل کا بیان، 31عرب واسلامی ممالک نے جاری اعلامیہ میں کیا کہا؟

Wait 5 sec.

عرب و اسلامی ممالک نے نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل وژن کی مذمت کی ہے، 31 اسلامی ممالک اور عرب لیگ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پر عرب و اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، 31 عرب و اسلامی ممالک اور عرب لیگ کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کا بیان عرب قومی سلامتی کےلیے براہ راست خطرہ ہے، نیتن یاہو کا بیان علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کا بیان بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہے، او آئی سی، عرب لیگ اور جی سی سی کے سیکریٹری جنرلز بھی اعلامیے میں شامل ہیں۔گریٹر اسرائیل کا وژن مغربی کنارے، غزہ، لبنان، شام، مصر، اردن پردعویٰ سے متعلق ہے، اسرائیلی وزیرخزانہ کے غیرقانونی آبادکاری منصوبے پر بھی اعلامیے میں مذمت کی گئی ہے۔عرب و اسلامی ممالک اور عرب لیگ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں توسیع منصوبہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی وزیرخزانہ کا بیان فلسطینی عوام کے حق خودمختاری پر واضح حملہ ہے۔اسرائیل کو فلسطینی زمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں، ہم فلسطینی عوام کی بےدخلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے، فلسطینی عوام کیخلاف نسل کشی، جارحیت اور نسلی صفائی کی مذمت کرتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ مکمل طور پر غزہ سے نکل جائے، فوری سیزفائر اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پاکستان نے نیتن یاہو کا گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان مسترد کر دیا