ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات: روسی وزیرخارجہ کی شرٹ نے سب کو چونکا دیا

Wait 5 sec.

روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات سے قبل روسی وزیرخارجہ کی شرٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا۔روسی وزیرخارجہ الاسکا پہنچے تو یوایس ایس آر کی شرٹ پہنے دیکھے گئے جس پر سی سی سی پی لکھا تھا جو سوویت یونین کا مخفف ہے۔سوشل میڈیا پر شرٹ پر طنز اور تنقیدجاری ہے۔Lavrov showed up in Alaska wearing a USSR sweatshirt. Very reassuring to at least 14 of Russia’s neighbors. pic.twitter.com/zwalshPWaC— Yaroslav Trofimov (@yarotrof) August 15, 2025امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لباس سوویت دور کی یاددہانی اور یوکرین پر کنٹرول کی علامت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پیوٹن اور ان کے اتحادی یوکرین میں اپنی توسیع پسندانہ کوششوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے یو ایس ایس آر کے لیے پرانی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا مخصوص طیارہ ایئرفورس ون الاسکا میں لینڈ کر چکا ہے اور ان کی آمد کی کچھ دیر بعد روسی صدر کی آمد بھی متوقع ہے۔اس سے قبل روسی حکومت کا ایک طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس میں وزیرخارجہ سرگئی لاروف سمیت اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ٹرمپ اور پیوٹن یوکرین میں 3 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ پر گفتگو کریں گے۔ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات میں اعلیٰ سطحی وفود بھی شریک ہوں گے۔ پہلےون آن ون ملاقات ہوگی پھروفودکی سطح پر دوپہر کے کھانے پر ملاقات ہو گی۔ٹرمپ کے ساتھ شریک وفد میں امریکی نائب صدر جےڈی وینس ہوں گے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور گلوبل مذاکراتی مشیر اسٹیووٹکوف بھی وفد میں شامل ہوں گے۔پیوٹن کے ساتھ شریک وفد میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف ہوں گے۔ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور وزیرخزانہ انتون سیلوانوف بھی وفد میں شامل ہوں گے۔