راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلحہ فیکٹری کے ملازمین سے ملاقات کی، اہم مسائل پر ہوا تبادلۂ خیال

Wait 5 sec.

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے 28 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے 7 آرڈننس فیکٹریوں یعنی اسلحہ فیکٹریوں سے آئے ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے وفد کے اراکین سے بات چیت کر ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اس ملاقات کی ویڈیو راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے، جس میں وہ وفد میں شامل اراکین سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने ऑर्डिनेंस फैक्ट्रियों से आए कर्मचारियों के प्रतिनिधिमंडल से मुलाकात कर उनकी समस्याएं सुनीं। इन कर्मचारियों को टेन्योर आधारित कर काम पर रखा जा रहा है। सिर्फ इटारसी ऑर्डिनेंस फैक्ट्री में 511 स्किल्ड कर्मचारियों के पद हैं, जिनमें से 500 खाली हैं,… pic.twitter.com/I23fXt2SGn— Congress (@INCIndia) July 28, 2025راہل گاندھی نے اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے 7 اسلحہ فیکٹریوں سے آئے ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہوئی، جہاں ان کے مسائل گہرائی سے سمجھے۔ ان ملازمین کو اگنی ویر کی شکل میں مقررہ وقت کے لیے کام پر رکھا جا رہا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’صرف اٹارسی آرڈننس فیکٹری میں 511 ہنرمند ملازمین کے لیے عہدے ہیں، جن میں سے 500 خالی ہیں، پھر بھی ان نئے ریکروٹس کو ان عہدوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔‘‘اس پوسٹ میں کچھ اہم جانکاری دیتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ نئے ریکروٹس کو اپنی بات عوامی طور پر اٹھانے کا حق نہیں دیا گیا ہے۔ یہ ان کے کانٹریکٹ تک میں ڈالا گیا ہے۔ کام وہی لیا جا رہا ہے جو مستقل ملازمین کرتے ہیں، لیکن یکساں سہولیات کو ایسے کانٹریکٹ کے ذریعہ سے چھین لیا گیا ہے۔ یہ پورا ماجرا اس لیے تاکہ انھیں کئی سرکاری سہولیات سے محروم رکھا جائے، ان کو عارضی طور سے کام پر رکھا جائے اور موقع آنے پر آسانی سے نکال دیا جائے۔راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ پورے حب الوطنی کے ساتھ ہندوستان کی سیکورٹی کے لیے دن رات ایک کر، پورے جی جان سے کام کرنے والے ان نوجوانوں کے تئیں ملک اور حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان کے مستقبل کو محفوظ کیا جائے، ان کے کنبوں کا خیال رکھا جائے، انھیں معاشی و سماجی تحفظ فراہم کی جائے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ اس تفریق کے خلاف وہ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری طاقت سے ان کی آواز بلند کر حکومت کے کانوں تک پہنچائیں گے۔