یوپی: صحت کا نظام بدحالی کا شکار، بلیا ضلع اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا ہو رہا ہے علاج، ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

بلیا ضلع اسپتال کے ایمرجنسی روم میں ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے اتوار (27 جولائی) کو بتایا کہ ’’تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث ایسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔‘‘Healthcare Under YogiBallia, Uttar PradeshA Doctor is treating a critical patient under Mobile torch lights And Yogi says, Kerala should learn from UP#UttarPradesh #MannKiBaat #APJAbdulKalam pic.twitter.com/k7PDeiHgJ5— তন্ময় l T͞anmoy l (@tanmoyofc) July 27, 2025سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 ویڈیو ہفتہ کو تیزی سے وائرل ہوا۔ پہلی ویڈیو میں ضلع اسپتال کے ایمرجنسی روم میں ڈاکٹر ٹارچ کی روشنی میں ایک مریض کا علاج کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری ویڈیو میں ایمرجنسی روم میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض کافی پریشان نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکے کو کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ ’’بلیا میں اتنے وزیر ہونے کے باوجود ضلع اسپتال کی یہ حالت ہے۔‘‘बलिया: जिला चिकित्सालय में विद्युत आपूर्ति बाधित बिजली सप्लाई बंद के बाद भी नहीं चला जनरेटर️‍♂️ गर्मी से बेहाल इमरजेंसी के भर्ती मरीज मरीजों के परिजनों ने वीडियो किया वायरल#Ballia #PowerCut #EmergencyServices #HospitalCrisis @UPPCLLKO pic.twitter.com/Jg5bOQeL4i— भारत समाचार | Bharat Samachar (@bstvlive) July 26, 2025مذکورہ معاملہ میں ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) ڈاکٹر ایس کے یادو نے بتایا کہ ’’جمعہ کی شام اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ضلع اسپتال علاقے میں بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دوسری طرف جس جنریٹر کے ذریعہ ایمرجنسی میڈیکل عمارت کو بجلی سپلائی ہوتی ہے اس میں بھی تکنیکی خرابی آ گئی، جس کی وجہ سے تقریباً 45 منٹ تک بجلی کی فراہمی نہیں ہو پائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مسئلہ کے سامنے آنے پر ایمرجنسی میڈیکل روم میں کافی تعداد میں انورٹرز لگائے گئے ہیں اور نظام کو درست کر دیا گیا ہے۔