اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم

Wait 5 sec.

اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایسے میں سعودی عرب فلسطینی ریاست کےقیام کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔سعودی وزیرخارجہ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل پر کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، فلسطین کے 2 ریاستی حل پر کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں ہوگی، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ دو ریاستی کانفرنس فلسطین پر ہمارے دیرینہ مؤقف کے مطابق ہوگی۔سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے کوششیں کررہی ہے۔فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس سےعالمی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی، دوریاستی کانفرنس سے خطے میں امن اور استحکام آئےگا۔دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، معاہدے کیلئے تواتر سے کام جاری ہے۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے غزہ جنگ بندی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیووٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، پراُمید ہیں کہ کسی بھی دن غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائےگا، غزہ جنگ بندی معاہدے سے آدھے یرغمالیوں کو رہا کردیا جائےگامارکوروبیو نے کہا کہ معاہدے کی 60 روزہ مدت میں باقی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائےگی، اچھی خبر یہ ہے کہ تمام امریکی یرغمالی رہا ہوچکے لیکن دیگرکی بھی فکر ہے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سویڈن کے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل نے توڑا۔الجزیرہ کے مطابق معروف سیاست دان اور سابق سویڈش وزیر اعظم کارل بلڈٹ نے نشان دہی کی ہے کہ مسئلہ اسرائیل کی غزہ پالیسی کی ’بنیادوں‘ میں ہے۔کارل بلڈٹ اس وقت یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے شریک چیئرمین ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی غم و غصے کے ردعمل میں غزہ میں اپنی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کر رہا ہے۔اٹلی سے غزہ امداد لے کر جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کر لیا