السعودیہ نے مسافروں کو خاص سہولت فراہم کردی

Wait 5 sec.

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر گم شدہ سامان کو ٹریک کرنے لیے نئی سہولت فراہم کردی ہے، ’شیئر آئٹم لوکیشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے مسافر اپنے سامان کو’ایئرٹیگ‘ سے ٹریک کرسکتے ہیں جس کے لیے ’فائنڈ مائی نیٹ ورک‘ کا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مسافر اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک پر’فائنڈ مائی‘ ایپلی کیشن کے ذریعے سامان کا ٹریکنگ لنک حاصل کرسکتے ہیں جسے السعودیہ کے ڈیجیٹل پورٹل پربا آسانی شیئرکیا جاسکتا ہے۔ٹریکنگ لنک سامان کی وصول کے بعد از خود ختم ہوجاتا ہے جبکہ مسافرجب چا ہیں اسے لاگ آف کرسکتے ہیں۔سعودیہ گروپ کے چیف ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی آفیسرعبدالقادر عطیہ نے بتایا کہ نیا فیچر گروپ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عزم اور مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودیہ گروپ کی جانب سے عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی اور اپنے صارفین کے فضائی سفر کو بہتر بنانے کیلیے کوشش ہمیشہ جاری رہتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں رواں ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں اس اضافے کی وجہ مقامی اور بین الاقوامی عوامل کا مجموعہ ہے جنہوں نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بین الاقوامی ٹکٹ کی اوسط لاگت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔اس کے اہم اسباب میں ہوائی اڈوں کی فیسوں میں اضافہ، آپریٹنگ اخراجات، اجرتیں اور دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں۔ایک اور یورپی ملک کا غزہ کیلیے فضائی امدادی آپریشن شروع کرنے کا اعلانایئرلائنز کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنا ہے۔