عمان میں ملازمت کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

Wait 5 sec.

مسقط: عمان کی وزارت محنت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز کے لیے بونس/ تنخواہوں کی تقسیم کے قوائد و شرائط کا تعین کیا ہے۔عمان وزارت محنت کے فیصلے کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی کارکنان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے اہل ہیں، جو کہ ہر سال یکم جنوری سے واجب الادا ہوگی۔شاہی فرمان نمبر 53/2023 کے تحت جاری کردہ لیبر قانون اور وزارتی قرارداد کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر الاؤنسز میں شفافیت اور انصاف کو بڑھانا ہے۔عمانی وزارت کا کہنا ہے کہ عمانی ملازمین ان مخصوص شرائط کے تحت جو لیبر قانون اور متعلقہ وزارتی فیصلوں میں بیان کی گئی ہیں، بونس کے حقدار ہیں۔یہ بھی پڑھیں: عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیںنجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز ہر یکم جنوری کو باقاعدگی سے بونس کے حقدار ہوں گے بشرطیکہ انھوں نے کم از کم چھ ماہ کی خدمت انجام دی ہویہ بونس ان کی کارکردگی کے جائزے کے نتائج پر مبنی ہو گا، اور اسے کم از کم شرح پر ادا کیا جائے گا، یہ شرح تنخواہ کے 2 فیصد سے 5 فیصد تک ہوگی۔ملامت کرنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی کارکردگی کی جانچ کے نتیجے کے خلاف وزارت کے اندر متعلقہ انتظامی ڈویژن میں اپیل کرسکیں۔سلطنت عمان میں طویل مدت رہائش کا نادر موقع، شرائط کیا ہیں؟