ایئرانڈیا کی دہلی سے لندن جانے والی فلائٹ ٹیک آف کرنے سے قبل ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، عین وقت پر پرواز کو منسوخ کیا گیا۔لندن کے لیے اڑان بھرنے کو تیار ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-9 طیارے کو جمعرات کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر ٹیک آف روک دیا گیا، کاک پٹ کے عملے نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد ٹیک آف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ایئرلائن کے ترجمان نے فلائٹ AI2017 جسے 31 جولائی کو دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہونا تھا، ایک مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے اسے پرواز سے روکا گیا۔ایئرانڈیا طیارہ حادثے میں آگ میں جھلسنے والی ماں نے اپنے بچے کی جان کس طرح بچائی؟حکام نے بتایا کہ کاک پٹ کے عملے نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹیک آف کو منسوخ کیا اور ہوائی جہاز کو احتیاطی جانچ کے لیے واپس ایئرپورٹ پر لایا گیا۔ایئرلائن کے بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کو جلد از جلد لندن لے جانے کے لیے ایک متبادل طیارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ہمارا زمینی عملہ مہمانوں کو ہر طرح کی مدد اور دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے تاکہ اس غیر متوقع تاخیر کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔ایئرانڈیا کریش: کیا بھارت نے برطانوی شہریوں کی جگہ کسی اور کی باقیات فیملیز کو دیں؟