سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 80 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی، مملکت کی کُل آمدنی 301.6 ارب ریال رہی۔عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب کی کُل آمدنی 301.6 ارب ریال رہی، سعودی اخراجات 89.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں، سعودی بجٹ خسارہ دوسری سہ ماہی میں 9.1 ارب ڈالرز رہا۔سعودی عرب کی تیل آمدنی دوسری سہ ماہی میں 40.3 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی، سعودی معیشت کا بڑا سہارا 151 ارب ریال پر مشتمل تیل کی آمدنی رہی۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دوسری سہ ماہی میں 9.1 ارب ڈالرز بجٹ خسارے کے باوجود سعودی عرب کی آمدنی مستحکم ہے۔آئی ایم ایف نے ماضی میں سعودی عرب کے لیے پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر مملکت کی معیشت میں دُگنا سے زیادہ اضافہ ہوگا۔اب سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں کُل 301.6 ارب ریال کی آمدنی مملکت کی معیشت کے بڑے حجم کی نشاندہی کرتی ہے جس میں آئندہ سالوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔سعودی معیشت ترقی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی