ٹرمپ نے سچ کہا ہے بھارتی معیشت ’مردہ‘ ہے، راہول گاندھی

Wait 5 sec.

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے بھارتی معیشت ’مردہ‘ ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر راہول گاندھی کا مؤقف آگیا، گزشتہ روز ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیا تھا۔بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ روس سے تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے اسے مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا جبکہ بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ معیشت کا مردہ ہونا کسی کو معلوم نہیں تو وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی صرف گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں، مودی نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کردیا ہے۔