امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی معیشت کو ’مردہ معیشت‘ بتا کر ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس بیان پر آج صبح لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے میڈیا کے سامنے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پوری دنیا جانتی ہے ہندوستان کی معیشت ’ڈیڈ اکونومی‘ (مردہ معیشت) ہے، اور بی جے پی نے معیشت کو ختم کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’مودی کو ملک چلانا نہیں آتا، پوری طرح کنفیوز ہیں۔‘‘ اب کانگریس نے بھی ہندوستانی معیشت کی بدحالی کے لیے پی ایم مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔Yahi Sach Hai pic.twitter.com/FmWWxSuvRb— Congress (@INCIndia) July 31, 2025کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر نہ صرف پی ایم مودی کو ہندوستانی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بتایا ہے، بلکہ بطور ثبوت 10 حقائق بھی سامنے رکھ دیے ہیں۔ کانگریس نے پوسٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے ’’بھائیو اور بہنو، پی ایم مودی نے ہندوستانی معیشت کو مار دیا۔‘‘ اس کے بعد جو 10 ثبوت پیش کیے گئے ہیں، وہ اس طرح ہیں:Bhaiyon Aur Beheno pic.twitter.com/dmUKvTDpN0— Congress (@INCIndia) July 31, 2025مودی حکومت میں ہندوستان پر قرض 200 لاکھ کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔روپیہ لگاتار گرتا جا رہا ہے۔ملک میں 100 کروڑ لوگ معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔صنعتی ترقی میں گراوٹ جاری ہے۔ایم ایس ایم ای بند ہو رہے ہیں۔45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہندوستان میں ہے۔ہندوستانیوں کی گھریلو بچت گھٹ گئی ہے۔سونا گروی رکھ کر قرض لینے والوں کی تعداد 87 فیصد بڑھ گئی ہے۔مہنگائی بے تحاشہ بڑھ رہی ہے۔روزانہ کے خرچ کے لیے لوگ قرض لے رہے ہیں۔From Demonetisation to Disaster: Modi's Economic Mismanagement Exposed pic.twitter.com/WGocHqYoe0— Congress (@INCIndia) July 31, 2025کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر انگریزی زبان میں تیار ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ہندوستانی معیشت کو ’ڈیڈ اکونومی‘ بتایا اور پوری دنیا اس بات کو جانتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں راہل گاندھی کا وہ بیان بھی دکھایا گیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’سبھی جانتے ہیں کہ ہندوستانی معیشت ایک مردہ معیشت ہے۔ بی جے پی نے معیشت کو ختم کیا ہے۔ کیوں ختم کیا ہے؟ اڈانی جی کی مدد کرنے کے لیے ختم کیا ہے۔‘‘ اس ویڈیو میں ہندوستانی معیشت کی تباہی کے پیچھے کی بڑی وجوہات نوٹ بندی، پیچیدہ جی ایس ٹی، ایم ایس ایم ای کی تباہی اور کسان مخالف پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے۔Yahi Sach Hai pic.twitter.com/FmWWxSuvRb— Congress (@INCIndia) July 31, 2025मोदी ने अडानी के लिए देश की इकॉनमी बर्बाद कर दी pic.twitter.com/xSFMvG2Jga— Congress (@INCIndia) July 31, 2025इसलिए कहा जाता है- MODANI pic.twitter.com/XOCdwJ1fka— Congress (@INCIndia) July 31, 2025मोदी टोटल कन्फ्यूज हैं pic.twitter.com/erxSSDyg69— Congress (@INCIndia) July 31, 2025