حوثیوں کا اسرائیل سے ڈیل کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

Wait 5 sec.

صنعا(28 جولائی 2025): یمنی حوثیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے۔یمنی حوثی کے اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ہماری کال نہ ماننے والے جہازوں پر حملہ کیا جائے گا چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔حوثی ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اسرائیلی بحری بیڑوں کے خلاف چوتھے آپریشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اسرائیلی بحری جہازوں کو وارننگ کے بعد نشانہ بنایا جائے گا۔یمنی حوثی کے اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے  بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اور محاصرے کے خاتمے تک حملے جاری رہیں گے۔اس سے قبل بھی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں متعدد جہازوں پر حملے کیے ہیں، جن میں سے کچھ اسرائیل سے منسلک تھے، جیسے کہ جولائی 2025 میں "میجک سیز” جہاز پر حملہ جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا اور عملے کو بچاؤ کے لیے جہاز چھوڑنا پڑا۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حملوں میں اکثر ایسے جہاز بھی نشانہ بنتے ہیں جن کا اسرائیل سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا، جو ان کے دعوؤں پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے۔