الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو دورہ غزہ کی دعوت

Wait 5 sec.

غزہ : الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انسانی بحران کا مشاہدہ کرنے کے لئے دورہ غزہ کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق غزہ کے مرکزی اسپتال الشفا کے ڈاکٹرز نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو براہِ راست غزہ آکر انسانی بحران کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود آئیں اور فلسطینی عوام کی حالت زار کا مشاہدہ کریں۔اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی محاصرے اور حملوں کے باعث انسانیت سسک رہی ہے، اور یہاں ہر جسم پر بھوک کے اثرات نمایاں ہیں۔امریکی ماہرِ اطفال ڈاکٹر احمد یوسف نے بیان دیا ہے کہ "الشفا اسپتال آنے والے ہر مریض کے جسم پر بھوک کے آثار اس قدر واضح ہیں کہ انہیں دیکھنے کے لیے میڈیکل ڈگری کی ضرورت نہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "بھوک سے بلکتے بچے ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔”ڈاکٹر احمد یوسف نے زور دیا اسٹیو وٹکوف کو چاہیے کہ وہ صرف رپورٹس یا اعداد و شمار پر انحصار کرنے کے بجائے خود آئیں اور ان معصوم زندگیاں دیکھیں جو موت کے دہانے پر ہیں۔ "یہ صرف شماریات نہیں، بلکہ زندہ لاشیں، متاثرہ جسم اور اذیت میں ڈوبے چہرے ہیں جو اصل گواہی دیتے ہیں،”الشفا اسپتال کا عملہ عالمی برادری سے بھی مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ محض بیانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ زمینی حقائق دیکھ کر فوری اقدامات کرے تاکہ غزہ میں جاری انسانی المیے کو روکا جا سکے۔