برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی

Wait 5 sec.

محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کر دی۔میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں طوفان فلورس پیر کو شدیدبارش اور ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا۔ طوفان فلورس رواں موسم کا چھٹا اور جنوری کے بعد پہلا شدیدطوفان ہو گا۔طوفان کا مرکز برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ شدید ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہوائیں 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ کی شدت 85 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوبی برطانیہ کےاندرونی علاقوں میں40سے45میل فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔میٹ آفس نے کہا کہ طوفان کے باعث سفر میں خلل، درخت گرنے اور سیلاب کا خدشہ ہے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں خطرہ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔