بچے کی پیدائش پر والدین کو 500 ڈالر دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

بیجنگ : بچے کی پیدائش پر والدین کو 500 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا جبکہ شہری کو ہر بچے کی پرورش کیلئے 1500 ڈالر بھی ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق چین نے کم ہوتی آبادی سے نمٹنے کیلئے نیا فیصلہ کرلیا ، بچے کی پیدائش پر والدین کو پانچ سو ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔حکومتی فیصلے کا مقصد چین کی گرتی ہوئی شرح پیدائش میں اضافہ کرنا ہے، حکومتی امداد کے نتیجے میں تقریباً دو کروڑ خاندانوں کو بچوں کی پرورش میں مدد ملے گی۔چینی حکومت اپنے شہریوں کو ہر بچے کی پرورش کیلئے پندرہ سو ڈالر فراہم کرے گی، چین کی آبادی میں مسلسل تیسرے سال کمی واقع ہوئی ہے۔اسکیم جس کا اعلان پیر کو کیا گیا تھا، والدین کو فی بچہ 10,800 یوآن تک کی پیشکش کرے گا۔مزید پڑھیں : تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار، لڑکا پیدا ہونے پر گائے انعام میں دینے کا اعلانخیال رہے چین میں 2024 کے دوران صرف 95 لاکھ بچے پیدا ہوئے، جو کہ 2016 کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہیں۔یاد رہے 2016 وہ سال تھا جب چین نے اپنی تین دہائیوں پر محیط ’ایک بچے کی پالیسی‘ کا خاتمہ کیا تھا۔تاہم شادی کی شرح بھی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جب کہ نوجوان جوڑے بچوں کی پرورش کے اخراجات اور کیریئر کے دباؤ کے باعث اولاد پیدا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔