فلسطین کے دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں، فرانس

Wait 5 sec.

فرانس کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں ہے۔فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کا "کوئی متبادل نہیں۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس کے آغاز میں کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ "صرف ایک سیاسی، دو ریاستی حل اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کی جائز خواہشات کا جواب دینے میں مدد کرے گا اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔”اسرائیل نے لاتعداد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دو ریاستی حل کی طرف کوئی عمل نہیں ہوگا کیونکہ وہ غزہ پر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا، یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کیا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا وہ باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کریں گے۔فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ نے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اب سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایمانوئل میکرون کے اعلان کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے دیگر ممالک بھی اسی سمت میں قدم اٹھائیں گے۔سعودی عرب اور فرانس اٹھائیس تا انتیس جولائی کو دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے تاہم امریکا نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔