برطانیہ: طیارے میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے والا مسافر ہندو نکلا

Wait 5 sec.

برطانیہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے مسافر طیارے میں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا مسافر ہندو نکلا ہے۔لندن سےگلاسکو جانے والی پرواز میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ایک مسافر نے اسے دبوچ کرپٹخ دیا، دھمکیاں دینے والا امریکا اور ٹرمپ مردہ باد کےنعرے بھی لگاتا رہا۔ ہنگامی لینڈنگ کےبعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مسافر کی شناخت اکتالیس سال کے ابھے نائیک کےنام سے ہوئی۔ جس کا تعلق بھارت سے ہے۔