بیجنگ میں موسم کی تباہ کاری، 34 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

بیجنگ (29 جولائی 2025): چین کے شہر بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گرد و نواح میں اچانک شدید بارش نے ایک ’ٹریپ‘ کا کردار ادا کیا، اور لوگوں کو وقت نہ مل سکا، جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، ایک سال کے دوران ہونے والی بارش محض ایک ہی ہفتے میں برس پڑی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر کے پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں کے بند ٹوٹنے اور سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات پیش آئے، بیجنگ کے شمالی علاقوں میں 543 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور 136 سے زائد دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی بیجنگ میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔پیر کی رات طوفان کے عروج پر ہونے کے باعث سینکڑوں پروازیں اور متعدد ٹرین خدمات تاخیر کا شکار یا معطل ہو گئیں، حکومتی اعلان پر ہنگامی بنیادوں پر اسکول بند، تعمیراتی کام، سیاحت اور دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے تمام اداروں کو ریسکیو اور تلاش کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔ماہرین نے صورت حال کو ’بارش کی ٹریپ‘ قرار دیا، زیادہ تر بارش بیجنگ کے پہاڑی شمال میں دیوارِ عظیم کے قریب ہوئی، شنہوا نیوز کے مطابق جس میں کم از کم 28 اموات ضلع مییون اور دو یان کنگ میں رپورٹ ہوئیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سیلاب اچانک ہی آیا، اور بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں تھا۔